ٹک ٹاک کو امریکی آپریشنز فروخت کرنے کے لیے کتنے ارب ڈالرز پیشکش موصول ہوئی؟
امریکا میں ٹک ٹاک کو پابندی یا فروخت سے بچانے کے لیے امریکی حکومت سے ایک معاہدے پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں،میڈیا رپورٹس


نیویارک:معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اپنے امریکی آپریشنز کی فروخت کے لیے 20 ارب ڈالر زسے زائد کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹا ک کو 20 ارب ڈالرز سے زائد کی پیشکش یووٹیوب کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ (MrBeast) سمیت امریکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی جانب سے زائد کی گئی ہے۔
گروپ کی جانب سے امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کو خریدنے کے لیے پیشکش کرنے والے Jesse Tinsley نے اس بارے میں بتایا۔
مشہور جریدے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گروپ نے 2 مزید ٹیک چیف ایگزیکٹیوز کو سرمایہ کار کے طور پر اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔
Jesse Tinsley نے بلومبرگ کو بتایا کہ ان کے گروپ کی پیشکش 20 ارب ڈالرز سے زائد کی ہے اور ٹک ٹاک کو خریدنے کی کوشش کرنے والے دیگر اداروں سے کافی زیادہ ہے۔انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا مگر ممکنہ طور پر ان کا اشارہ پراجیکٹ لبرٹی نامی گروپ کی جانب تھا جو امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز کو خریدنے کا خواہشمند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ براہ راست ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس سے رابطے میں نہیں،بائیٹ ڈانس کی جانب سے کافی عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکا میں ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کے لیے تیار نہیں۔
اس حوالے سے Jesse Tinsley نے بتایا کہ ہم براہ راست بائیٹ ڈانس سے رابطے میں نہیں اور اب تک ہماری پیشکش پر کوئی جواب نہیں ملا۔
خیال رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کو براقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے روکا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ مختلف بیانات میں واضح کر چکے ہیں کہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ کو اپنا کاروبار فروخت کرنا ہوگا۔
تاہم دوسری جانب ابھی یہ واضح نہیں کہ بائیٹ ڈانس اور چینی حکومت کی جانب سے Jesse Tinsley کے گروپ کی پیشکش پر غور کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب بائیٹ ڈانس کی جانب سے امریکا میں ٹک ٹاک کو پابندی یا فروخت سے بچانے کے لیے امریکی حکومت سے ایک معاہدے پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 days ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 days ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 days ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 days ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- a day ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 days ago






