جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور کیا گیا جن میں سے دس کی منظوری دی گئی


اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور کیا گیا جن میں سے دس کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں عبدالفیاض، انعام اللہ، اورنگزیب، فرح جمشید، قاضی جواد احسان اللہ، سبط اللہ خان، صادق علی، صلاح الدین، مدثر امیر اور طارق آفریدی کے ناموں کی منظوری دی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھے تھے۔
ججز کی جان سے لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق خط کی کاپی صدر پاکستان، چیف جسٹس سمیت سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
