وزیر اعلی مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
منصوبے کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلوں کے سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کردیا۔
مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلوں کے سولرائزیشن منصوبے کے لیے قرعہ اندازی کی۔ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی میں سب سے پہلے اٹک کے شہری محمد نواز کا نام سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع نارووال کے خوش نصیب کسانوں کی فہرست بھی چیک کی۔
منصوبے کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، عام کاشتکار کو سولر ٹیوب ویل سے روزانہ اوسطاً دس ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی۔
پنجاب حکومت زرعی ٹیوب ویلز کے لیے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کے لیے 5 ملین روپے، 15 کلو واٹ کے سولر سسٹم کے لیے 0.75 ملین روپے اور 20 کلو واٹ کے سولر سسٹم کے لیے 10 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
قرعہ اندازی میں کامیاب کسان متعلقہ ضلع کے دکاندار کا انتخاب کریں گے اور سولر سسٹم لگائیں گے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے زرعی ٹیوب ویلز سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے 530,000 سے زائد کسانوں نے درخواستیں دیں، جن میں سے 385,000 کسانوں کو قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے مرحلے میں زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈیزل سے چلنے والے 87 فیصد زرعی ٹیوب ویل اور 13 فیصد بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا۔ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور کسان خوشحال ہوگا۔ کسان کارڈ، زرعی میکانائزیشن اور ایگری انٹرن شپ سمیت ہر پروجیکٹ کسان کے لیے سہولت اور بہتری لاتا ہے۔

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- 21 گھنٹے قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- 21 گھنٹے قبل

معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے
- چند سیکنڈ قبل

صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع
- ایک دن قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- ایک دن قبل

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- ایک دن قبل

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
- ایک دن قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- ایک دن قبل

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- ایک دن قبل










