Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو 11 فروری کےلئے نوٹس جاری کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 3 2025، 5:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا،

پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے  مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔

Advertisement