رمضان شوگر مل کیس: سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ،فیصؒلہ کب سنایا جائے گا؟
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا،وکیل امجد پرویز


لاہور:اینٹی کرپشن عدالت لاہورنے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازاور شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نےکی۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، یہ فیصلہ عدالت 6 فروری کو سنائے گی۔
دوران سماعت حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نالے کی تعمیر کی ہدایت اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نہیں کی تھی، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی، اور اسے علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا،امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔
اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر میاں وسیم نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایاکہ میری نظر میں گندے نالے کا رخ درست ہے، مقدمے کا مدعی بھی منحرف ہو گیا ہے، مدعی نے کہا کہ اس نے درخواست ہی جمع نہیں کروائی، اس وقت کے ایم پی اے رحمت علی مرحوم کی درخواست پر نالہ تعمیر ہوا تھا۔
محمد وسیم نےمزید کہا کہ ہمارے پاس کوئی ایسا گواہ نہیں ہے جسے پیش کرنا ہے۔ تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ تمام شواہد فائل کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں۔ اس کیس میں سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
جس پر عدالت کے جج نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کہتے ہیں کہ کیا دوسرے گواہوں کے بیانات ہونے چاہییں یا نہیں؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ اس میں جو متعلقہ ایم پی اے تھے وہ فوت ہوگئے۔ اس میں تمام گواہ سرکاری ہیں۔ اس کیس میں بہت سے گواہ غیر متعلقہ ہیں۔ میرے حساب سے تو نالے کا روٹ تو صحیح بنا ہوا ہے۔
عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کرلیے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 7 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 7 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 5 گھنٹے قبل