پنجاب ریونیو اتھارٹی کی رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری تک 142 بلین روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی
وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے ، جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 10 فیصد گروتھ دیکھی گئی ،ترجمان
لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)نے رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری تک ٹیکس محصولات کی مد میں 142 بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا ،جبکہ ماہ جنوری میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 22.21 بلین روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے ، جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 10 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
ترجمان کے مطابق پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 30 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے جنوری تک 46 فیصد گروتھ دیکھی گئی،ان کا کہنا تھا کہ قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ،ہم پر امید ہیں کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔
پی آر اے کی جانب سے رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے آئرس متعارف کروایا گیا جو شفافیت پر مبنی، پیپر لیس آفس کی جانب اہم قدم ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آر اے کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم اور ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سسٹم کے مربوط ہونے سے ٹیکس ڈیٹا کا حصول آسان ہوسکے گا ، انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن بھی متعارف کرائی گئی جس کو
آئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں , انشورنس و بینکنگ تک وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ پی آر اے جلدٹیکس گزار ان کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبائی بزنس سیکٹرز پر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کی سہولت متعارف کرائے گا۔
دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب حکومت کی معاونت سے غیر رجسٹرڈ ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرہ تنگ کرنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کر لی ۔
پی آر اے تحصیل اور ضلعی سطح پر غیر رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے افسران کی مدد لے گا ،ضلعی لیول پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیٹا اکٹھا کریں گئے۔
ترجمان کے مطابق اختیارات دینے کا مقصد غیر رجسٹرڈ افراد کی شناخت کرنے کے علاوہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے ۔
آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل انتقا ل کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈکےدرمیان معاہدہ طے پا گیا
- 4 گھنٹے قبل
9مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائد
- 5 گھنٹے قبل
پیکا قانون کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ ہے ، عطا تارڑ
- 38 منٹ قبل
عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا
- 5 گھنٹے قبل
صبا قمر مکمل صحت یاب ہوگئیں، جشن ریختہ میں شرکت کی تصاویر وائرل
- 5 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
- 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل
- 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم
- ایک گھنٹہ قبل
190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزاسنانےوالےجج کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل