Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل

سنیارٹی لسٹ تبدیل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگرسینئر ترین جج بن گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Feb 4th 2025, 12:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے آنے والے 3 ججز سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی ۔
سنیارٹی لسٹ تبدیل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگرسینئر ترین جج بن گئے،جبکہ پہلے نمبر پر موجود جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
اسی طرح دوسرے نمبر پر موجودجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پرآگئے،جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پرہیں،جسٹس بابر ستار پانچویں اورجسٹس سردار اسحاق خان چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
سنیارٹی لسٹ تبدیل ہونے کے بعد جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں،جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر چلی گئیں،جسٹس خادم حسین نویں، جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر ہوں گے۔
اسی طرح سنیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد آصف11ویں جبکہ جسٹس انعام امین منہاس 12ویں نمبر پر ہونگے۔

Advertisement