Advertisement

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا

ایونٹ کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 5th 2025, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا، ایونٹ کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دسویں ایڈیشن کی مناسبت سے لوگو ترتیب دیا گیا ہے، لوگو کا ایک نمایاں عنصر 6 بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار بھی ہے، اس ایڈیشن میں بھی شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ 

Advertisement
Advertisement