Advertisement

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان

وائٹ بال سیریز میں3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 6 2025، 1:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی، اگست میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی ، وائٹ بال سیریز میں3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز بروورڈ کاؤنٹی فلوریڈا میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ 3 ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔ یہ ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

Advertisement