نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اچھی شہرت کے وکلا کی خدمات لی جائیں،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، نجکاری عمل میںکسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دونگا،
اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے،انہوںنے مزید کہا کہ عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا، ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کیے بغیر تیز کیا جائے۔ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اچھی شہرت کے وکلا کی خدمات لی جائیں، نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 20 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 21 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)
