رجب بٹ کا حرا مانی کے ساتھ نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
اس گانے کو ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی 26 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کی نئی میوزک ویڈیو’اوور یو‘ ریلیز ہو گئی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔
اس گانے کو حمزہ ملک نے گایا ہے اور اسے محض چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر ڈھائی لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور ویوز کی تعدار مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
دونوں کے گانے کے پوسٹر کو ایک ہفتہ قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا جب کہ دونوں کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔
گانے کو 5 فروری کی رات کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ گانا یوٹیوب میوزک پر بھی ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔
اس گانے میںدرجب بٹ اور گلوکار حمزہ ملک ایک گینگسٹر کے طور پر کام کر تے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ حرا مانی کو بطور ڈانسر دکھایا گیا ہے جنہیں رجب بٹ نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں حرا مانی کو بطور ڈانسر دکھایا گیا ہے جو کہ رجب بٹ اور حمزہ ملک کے سامنے رقص کرکے انہیں محظوظ کرتی دکھائی دیتی ہیں،میوزک ویڈیو میں دوستی کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے۔
گانے کے ریلیز ہونے سے قبل ہی اس گانے کے چرچے ہونا شروع ہوگئے تھے، اس گانے کو ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی 26 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا جب کہ گانے کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔
دوسری جانب ’اوور یو‘ ریلیز ہونے سے رجب بٹ ایک ماڈل بھی بن چکے ہیں ، جن کا شمار پاکستان کے سب سے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، انہیں گوگل نے 2024 میں پاکستان کے سب سے مقبول ترین یوٹیوبرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا تھا۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل








