گوگل نےباضابطہ طور پرنیا اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی 2.0 پر صارفین کے لیے متعارف کر وا دیا
کو گوگل اے آئی اسٹوڈیو، ورٹیکس اے آئی اور جیمنائی ایپ کے لیے جاری کیا گیا ہے جس تک رسائی جیمنائی کے ایڈوانسڈ صارفین کو حاصل ہوگی


لاہور:گوگل نے باضابطہ طور پراپنے صارفین کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی 2.0 متعارف کروا دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2024 میںگوگل نے جیمنائی کے اس نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، اس وقت گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے جیمنائی کے نئے ماڈل 2.0 فلیش کو Agentic ٹیکنالوجی کا نیا عہد قرار دیا تھا۔
سندر پچائی کی جانب سے اس وقت جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جیمنائی 1.0 تفصیلات کو سمجھنے اور منظم کرنے کے لیے تھا تو جیمنائی 2.0 اس عمل کو بہت زیادہ کارآمد بنا دے گا۔
Agentic اے آئی سے مراد ایسا سسٹم ہے جو خودمختار طور پر فیصلے کرنے، صارفین کے لیے کام کرنے اور اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،کمپنی کے مطابق جیمنائی 2.0 نے سابقہ ماڈل کو مختلف شعبوں جیسے کوڈ جنریشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تاہم اب اس نئے اے آئی چیٹ بوٹ کو تمام صارفین کے لیے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیمنائی 2.0 فلیش کے تجرباتی ورژن کو گوگل اے آئی اسٹوڈیو، ورٹیکس اے آئی اور جیمنائی ایپ کے لیے جاری کیا گیا ہے جس تک رسائی جیمنائی کے ایڈوانسڈ صارفین کو حاصل ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ہمارا کوڈنگ پرفارمنس اور پیچیدہ پروموٹس کے حوالے سے اب تک کا بہترین ماڈل ہے،اب ڈویلپرز اپنی ایپس کو 2.0 فلیش کی مدد سے تیار کرسکیں گے، جس سے صارفین کو گوگل جیمنائی کے زیادہ مؤثر چھوٹے ورژن کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
خیال رہے کہ گوگل نے یہ نیا اے آئی بوٹ اس وقت جاری کیا ہے جب چینی کمپنی ڈیپ سیک کا اے آئی چیٹ بوٹ آر 1 دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،گوگل کے مطابق جیمنائی ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین بھی جیمنائی 2.0 فلیش کو تجرباتی طور پر آزما سکتے ہیں۔

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 2 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 17 منٹ قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 27 منٹ قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 36 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 7 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل