انہوں نے کہا پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کھڑا رہا ہے اور رہے گا


ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ ہے۔
پاکستان نے غزہ سمیت تمام بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے مطالبے کا اعادہ کیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی امداد میں اضافہ اور تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے ۔
انہوں نے کہا پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کھڑا رہا ہے اور رہے گا ، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے اور غیر قانونی بستیوں کو جاری رکھنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہوگی،ایسی کوشش پورے خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچائے گی۔

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 35 منٹ قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 2 منٹ قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 17 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 7 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 26 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل