چیمپینئز ٹرافی19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جو کہ ہائیبرڈ ماڈل کےتحت پاکستان اور یواے ای میں کھیلی جائے گی


لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنے مداحوں کو بُری خبر سنا دی۔
بابر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے شائقین کو آگاہ کیا ہے کہ ’’میرا موبائل فون گم ہو گیا ہے۔‘‘
بابر اعظم نے مزید لکھا ہے کہ فون گم ہو جانے کے باعث میں نے اپنے تمام رابطہ نمبر بھی کھو دیے ہیں۔ جیسے ہی فون اور تمام نمبرز مل جائیں گے تو میں سب سے دوبارہ رابطہ کروں گا۔
خیال رہے بابر اعظم کے موبائل فون چوری ہونے کا واقعہ ان دنوں پیش آیا ہے جب چمپینیئز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے میچز کے لیے دوسری ٹیمیں پاکستا ن پہنچ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چمپینیئز ٹرافی سے قبل پاکستان ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن سہ ملکی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا، چمپینیئز ٹرافی19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جو کہ ہائیبرڈ ماڈل کےتحت پاکستان اور یواے ای میں کھیلی جائے گی۔

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 15 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- 11 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

آسٹریلیا : میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق،3افراد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی ، 3 خوار جی دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل