قائم قام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے پناہ اسکوپ موجود ہے


قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا سکتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے پہلے سکس سٹار ہوٹل بنانے پر موو این پک سینٹورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس طرح کے اقدامات سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے نجی ہوٹل کے ریسٹورینٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج کے اس پر مسرت موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر سینٹورس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا کلچر وسیع ہے، پاکستان کی ثقافت ایک الگ پہچان کی حامل ہے، پاکستان کے پکوان دنیا بھر میں مقبول ہیں، کھانوں میں ذائقہ ہے، ذائقہ لوگوں کے قریب لاتا ہے، فوڈ کلچرل ڈپلومیسی بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے، اس طرح کے اقدامات سے باڈر پار بھی اثرات ہوتے ہیں۔
قائم مقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے پناہ اسکوپ موجود ہے، سینٹورس انتظامیہ کی سیاحت کے شعبے میں کاوشوں کو سراہتے ہیں، پاکستان پوری دنیا میں اپنے کھانے کی وجہ سے مشہور ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 28 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 19 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 10 منٹ قبل