پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی


شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کے جوان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 12 خوارج مارے گئے،فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے،ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل





