Advertisement

سہ فریقی ون ڈے سیریز، جنوبی افریقا کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 7 2025، 1:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ فریقی ون ڈے سیریز، جنوبی افریقا کی ٹیم بھی  لاہور پہنچ گئی

سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔

سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، جسے سخت سکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم ہفتے کو نیوزی لینڈ سے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی۔

Advertisement