اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی دیتے ہوئے پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی


خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پویس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔
اس واقعے سے 2 دن پہلے فائرنگ کا ایک واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں، جس سے پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
علاوہ ازیں چند روز قبل ہی کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 12 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 13 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل






