گوگل میپس میں نیوی گیشن کے دوران صارفین کو اپنی گاڑی کے آئیکون کو کسٹمائز کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے


گوگل میپس میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
گوگل میپس کا یہ فیچر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو گاڑیوں کے مالک ہیں۔ 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں نیوی گیشن کے دوران صارفین کو اپنی گاڑی کے آئیکون کو کسٹمائز کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
4 سال قبل گوگل کی جانب سے نیوی گیشن اسکرین میں میپس صارفین کو ان کی گاڑیوں کا روپ بدلنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اب تک گوگل میپس میں گاڑیوں کے 4 آئیکونز دستیاب تھے، جن میں ایک ریگولر ایرو کا آئیکون تھا، دوسرا زرد ایس یو وی، تیسرا سرخ گاڑی اور چوتھا سبز پک اپ ٹرک کا آپشن تھا۔
مگر اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس میں گاڑیوں کے آئیکونز کو کسٹمائز کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اس کے ذریعے وہ گاڑی کے آئیکون اسٹائل اور رنگ کو کسٹمائز کرسکتے ہیں۔
اسی طرح آپ کسٹمائز آئیکون پر کلک کرکے ٹرپ آپشنز کا انتخاب کرسکتے ہیں، اس آپشن میں آپ کو 5 گاڑیاں نظر آئیں گی جن میں لگژری سیڈان، آف روڈ پک اپ، ایس یو وی، اسپورٹس کار اور ہیچ بیک شامل ہیں۔ آپ 8 مختلف رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 8 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 9 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل






