حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھےجو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی


میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریاست تباسکو کی حکومت نے ایک بیان میں اس سانحے کی تصدیق کی ہے۔
کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا نے کہا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے قریبی رابطے میں ہیں۔
حکام کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 38 مسافر اور دونوں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
بس آپریٹر کمپنی ”ٹورز اکوسٹا“ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔
ریاستی حکومت کے سیکریٹری رامیریو لوپیز نے اعلان کیا کہ ہلاک شدگان کی شناخت اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 11 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 6 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 9 گھنٹے قبل

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 11 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 11 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 11 گھنٹے قبل
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 6 گھنٹے قبل