سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر کو صرف دو دن میں یوٹیوب پر 18 ملین سے زائد افراد نے دیکھا ہے


ہالی ووڈ تھرلر سیریز جراسک پارک کی ساتویں فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے درمیان مقبول ہوگیا، فلم 2 جولائی کو سینماؤں میں پیش کی جائے گی
رپورٹ کے مطابق اس سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر کو صرف دو دن میں یوٹیوب پر 18 ملین سے زائد افراد نے دیکھا ہے اور مداح اس دلچسپ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 جولائی 2025ء کو سنیما گھروں کہ زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
View this post on Instagram
فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈ نے کی ہے جبکہ اسکرین پلے میکائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے تحریر کیا ہے۔ اسے تھائی لینڈ، لندن اور کیلیفورنیا کی مختلف لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی، جسے خود اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بعد کی فلموں میں وہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل رہے۔
اسپلبرگ سائنس فکشن اور تھرلر فلموں کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اور ان کی فلمیں ’ٹرانسفارمرز‘، ’انڈیانا جونز‘ اور ’جراسک پارک‘ سیریز بڑے بجٹ کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

آسٹریلیا : میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- 11 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق،3افراد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی ، 3 خوار جی دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 15 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل