Advertisement
علاقائی

120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا

قافلہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 9th 2025, 5:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا

حکومت کی جانب سے 120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امدادی سامان میں اشیاء خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان ہے، قافلہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے.

ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی قافلے میں موجود ہونگے، قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

Advertisement