اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں مزید 62مریض انتقال کرگئے ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار072کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید62افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار128ہوگئی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے1072نئےکیسزسامنےآگئے، ملک میں اب تک کورونا کے5لاکھ57ہزار591کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61ہزار757ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار948 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار758 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار157 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68ہزار786 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1970افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 891کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 197 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 188،جبکہ اموات کی تعداد481تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 920 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار291ہوچکی ہے جبکہ273 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک5لاکھ14ہزار 951 مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 717 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 82 لاکھ 99 ہزار 091ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 2 دن قبل

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- 2 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 2 دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 2 دن قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 3 دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- 2 دن قبل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 3 دن قبل
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 3 دن قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 3 دن قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل



