Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 7 خارجی ہلا ک 

آپریشنزمیں 6 خوارج زخمی بھی ہوئے،علاقے میں باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Feb 10th 2025, 12:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 7 خارجی ہلا ک 

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4خوارجی دہشت گردوںکو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ ترجمان عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب  خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول خارجی رحمت، ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے،انہوں نےمزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پ فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔

 

 

 

Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات،ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت

اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات،ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت

  • 13 گھنٹے قبل
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ،یمن کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ،یمن کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

  • 12 گھنٹے قبل
ایرانی سر زمین پر حملے عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،روس

ایرانی سر زمین پر حملے عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،روس

  • 13 گھنٹے قبل
ہانیہ عامراور  دلجیت دوسانجھ  کی  فلم" سردار جی 3 " کا ٹریلر جاری

ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کی فلم" سردار جی 3 " کا ٹریلر جاری

  • 9 منٹ قبل
امریکہ نے ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بہانے کے تحت جنگ مسلط کی ہے،ایرانی سفیر

امریکہ نے ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بہانے کے تحت جنگ مسلط کی ہے،ایرانی سفیر

  • 2 گھنٹے قبل
مذاکرات کی پیش کش ابھی بھی موجود ہے،ایران امریکی صدر کے ساتھ چالاکی نہیں کر سکتا،مارکو روبیو

مذاکرات کی پیش کش ابھی بھی موجود ہے،ایران امریکی صدر کے ساتھ چالاکی نہیں کر سکتا،مارکو روبیو

  • 13 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ  

  • ایک گھنٹہ قبل
اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہو چکا ،وزیر دفاع

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہو چکا ،وزیر دفاع

  • 11 گھنٹے قبل
کولمبیا کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا

کولمبیا کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
دمشق : چرچ میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

دمشق : چرچ میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان کا بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں   خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement