اسرائیلی وزیر اعظم کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کے بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو غیرذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول قرار دیا


اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کے بیان پر شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کو غیر ذمہ دارنہ اور شر انگیز قرار دے دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطینی عوام کو سعودی عرب میں اپنی ریاست قائم کرنی چاہیے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی بےدخلی کی کوئی بھی تجویز عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان وزرات خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، پاکستان اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو امن عمل کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی اپنی تاریخی و قانونی سرزمین پر ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کی صریح نفی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزریر اعظم کی یہ تجویز جو فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر یا منتقل کرنے پر مبنی ہو وہ قابل قبول نہیں، یہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی وکالت کرنے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے سعودی عرب اور عالمی برادری کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اس اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرے اور امن عمل کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششوں کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔
واضح کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےفلسطین کے 2 ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دی تھی،دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، درجنوں گاڑیاں ضبط، اکاؤنٹس منجمد
- 4 hours ago

سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان
- 6 hours ago

عدالت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز پر لارجر بنچ بنانے کی ہدایت
- 6 hours ago

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 2 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی، مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 4 hours ago

بھارتی میڈیا کی کمپین پاکستان میں ایک سیاسی جماعت چلا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- 4 hours ago

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 3 hours ago

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

سینیٹ میں گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات پیش
- 4 hours ago

فیک اکاؤنٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے، شیخ وقاص اکرم
- 4 hours ago

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 3 hours ago

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 2 hours ago