آج 10 فروری سے امریکا سے چین بھیجی جانے والی منصوعات پر چینی حکام 10 سے 15 فیصد ٹیرف وصول کریں گے


امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف کے جواب میں چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمدات پر جوابی ٹیرف آج سے نافذ العمل ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا جس پر چینی حکومت نے بھی امریکا سے چین آنے والی منصوعات پر جوابی ٹیرف عائد کیا تھا جو آج سے نافذ ہو جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج 10 فروری سے امریکا سے چین بھیجی جانے والی منصوعات پر چینی حکام 10 سے 15 فیصد ٹیرف وصول کریں گے۔امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس کی مصنوعات پر 15 فیصد لیوی وصول کی جائے گی جبکہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹو پاڑٹس پر 10 فیصد ٹیرف وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا۔
امریکی ٹیرف کے جواب میں کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعد ازاں صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک پر لگائے گئے ٹیرف ایک ماہ کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کینیڈا اور میکسیکو نے بھی اپنے اعلانات واپس لے لیے تھے لیکن ٹرمپ نے چین پر لگایا گیا ٹیرف واپس نہیں لیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی اپنے ٹیرف لگانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اس کے علاوہ امریکی صدرٹرمپ نے رواں ہفتےاسٹیل اور المونیم مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانےکا اعلان کیا مگر یہ واضح نہیں کہ اس ٹیرف کا اطلاق کن ممالک پر ہوگا تاہم فرانس کا کہنا ہے کہ یورپی یونین امریکا کی طرف سے عائد کردہ کسی بھی ٹیرف کا جواب دےگی۔
فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی شراکت داروں کو اپنے مفادات کے دفاع میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ نے2018 میں بھی یہی کیا تھا تو ہم نے جواب دیا تھا، اب بھی جواب دیں گے، یورپی یونین کے ساتھ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونامزید سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن بجلی کی فراہمی منقطع
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ علیزے شاہ نےسوشل میڈیا سے کنارہ کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اقتصادی بحالی اور تبدیلی کے اہم موڑ پر پہنچ چکا: وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان پر حملے کے لئے بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرنے نہیں دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نے 16 سالہ ایان کو علاج کے بغیر واپس پاکستان بھیج دیا
- ایک گھنٹہ قبل
نوشکی : پیٹرول سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلہ دیشی کرکٹر ناہید رانا نے سپر لیگ 10 کیلئےپشاور زلمی کو جوائن کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت نے پاکستان پر کوئی حملہ کیا تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا، فیصل واوڈا
- ایک گھنٹہ قبل