Advertisement
علاقائی

خیبر پختونخوا : سرکاری جامعات کی چانسلرشپ کے اختیارات گورنرسے وزیر اعلیٰ کو منتقل

یونیورسٹیوں کے تمام زیر التوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کئے جائیں،مراسلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 10th 2025, 7:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا : سرکاری جامعات کی چانسلرشپ کے اختیارات گورنرسے وزیر اعلیٰ کو منتقل

پشاور:یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ بل کے منظور ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کر دیے گئے۔
 یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔
مراسلے میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیر التوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کئے جائیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ بل منظو ر کیا تھا جس کے مطابق صوبے میں سرکاری جامعات کا چانسلر گورنر کی بجائے وزیر اعلی ہو گا، اور وزیر اعلی کوجامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری سے لے کر دوسرے امور اختیار مل گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement