ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور ہمدردی اور دوستی کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات ضروری ہیں،ناظم الاامورسعد واڑئچ

ئئی دہلی:پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے زیر انتظام پاکستان فیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستانی تہذیب و تمدن، ثقافت اور پکوانوں سمیت فنون لطیفہ کی عکاسی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ’’پاکستان فیسٹ ’‘ میں پاکستانی روایتی لباس اور پاکستانی کھانوں کی نمائش کی گئی ، فیسٹ میں متعدد اسٹالز لگائے گئے، جن میں فیس پینٹ، روایتی پاکستانی ملبوسات اور پاکستانی پکوان کے اسٹالز بھی شامل ہیں، فیسٹ میں پاکستانی روایات، تہذیب، فنون لطیفہ اور تاریخ کے تناظر میں ایک تصویری نمائش بھی پیش کی گئی۔
میلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شرکا کو اپنی طرف متوجہ کیا، میلے کے شرکا پاکستانی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے اور نمائش میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی کرنے والی مختلف اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میلے کے رنگ اور اس کے لذیذ ذائقے پاکستان کی قابل فخر ثقافتی اور پاک روایات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور ہمدردی اور دوستی کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات ضروری ہیں۔

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 hours ago

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 hours ago

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 hours ago

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 hours ago

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 hours ago

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 hours ago

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 9 hours ago

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 hours ago
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 hours ago

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 hours ago