جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری
مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں،اسٹیٹ بینک


کراچی:سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نےکتنے ارب ڈالرکی ترسیلات زر ملک بھیجے اس حوالے سے رپورٹ جاری کرد ی گئی۔
بینک دولت پاکستان(اسٹیٹ پاکستان آف) کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری 2025 میں اوور سیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجیں،جو کہ گزشتہ سال جنوری 2024 کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ رقوم ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں، مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔
اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (728.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (621.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.6ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (298.5 ملین ڈالر) سے آئیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اس شاندار اضافے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ترسیلاتِ زر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور ملکی مالی استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاجاً ترسیلات زر ملک میں نہ بھیجیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 3 منٹ قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- ایک منٹ قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 5 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 2 گھنٹے قبل