کین ولیمسن نےشاندار اسنچری اسکور کرتے ہوئے13ؤ23 گیندوں پر 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی


لاہور: سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا جبکہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز اسکور کیا۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 305 رنز کا ہدف ایک اوور قبل ہی حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نےشاندار اسنچری اسکور کرتے ہوئے13ؤ23 گیندوں پر 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوںنے اپنی اننگز میں13 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔
نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں97 ویل ینگ 19 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ گلین فلپس نے 28 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےسنرون نے 2 جبکہ جونئیر ڈالہ اورایتھان بوسچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستا ن کو باآسانی 78 رنز سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 19 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 19 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- an hour ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 19 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- a day ago





