Advertisement
پاکستان

پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید پاکستانی ڈی پورٹ

سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت  6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 11th 2025, 1:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید پاکستانی ڈی پورٹ

سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت  6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے سعودیہ سے واپس بھیجے گئے 17 افراد کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کر دیا گیا۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور پر 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13، زائد المیعاد قیام پر 3 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ 

عمان، سومالی لینڈ اور امارات میں بلیک لسٹ پر 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ کینیڈا میں زائد المیعاد قیام پر 1، عراق میں غیرقانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر 7 ، امارات میں دستاویزات نہ ہونے پر 1، جیل سے رہا کرکے 9  پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement