ٹرمپ کی ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر حماس کو جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی
اردن اور مصر اگر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرتے تو ان ممالک کی امداد بند کردی جائے گی


حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی روکے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہفتے تک تمام یرغمالی رہا نہیں کیے گئے تو جنگ بندی معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اردن اور مصر اگر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرتے تو ان ممالک کی امداد بند کردی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اردن پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر رضامند ہوجائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ کے باہر فلسطینیوں کے لیے چھ مقامات ہوں گے، اور منصوبے کے تحت انہیں غزہ واپس آنے کا حق حاصل نہیں ہوگا کیونکہ انہیں اس سے بہتر قیام گاہ دی جائے گی۔ فلسطینی اگر واپس آنا چاہیں بھی تو انہیں کئی سال لگ جائیں گے کیونکہ اس وقت غزہ رہنے کے قابل نہیں ہے۔
دوسری جانب، حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کردیا ہے۔ ترجمان حماس عبد اللطیف القانوع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتوں کے دوران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور امدادی سامان، ایندھن اور خیموں کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ ہفتے قیدیوں کی حوالگی مؤخر ہونے کی مکمل ذمہ داری نیتن یاہو پر ہوگی۔
اسرائیلی وزیردفاع نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کا عمل معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قطر، امریکا اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ بند ہوئی۔

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 21 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 20 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 20 گھنٹے قبل