ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکامنتقل کریں، رکن سعودی شوریٰ کونسل


رکن سعودی شوریٰ کونسل یوسف بن طرادالسعدون نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکامنتقل کریں۔
رکن سعودی شوریٰ کونسل یوسف بن طراد السعدون کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اسرائیلیوں کو الحاق کے بعدگرین لینڈ میں بھی آباد کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیاں احمقانہ، غیرمنطقی اور یکطرفہ ہیں، صیہونی اور اتحادی سعودی عرب پر اسرائیل سے مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، انسانی تاریخ یہودیوں کی فتنہ پروری اور سازشوں سے واقف ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ تیرہویں اور سولہویں صدی میں یورپی ممالک نے یہودیوں کو ملک بدر کیا، امریکی پالیسی میں غیرقانونی قبضہ اور مقامیوں کی نسل کشی شامل ہے، غزہ کے فلسطینیوں کو عرب ممالک بھیجنےکی تجویز اسرائیل کے موقف سے مماثل ہے، بین الاقوامی قانون کے تحت یہ انسانیت کے خلاف جرائم تصور کیے جاتے ہیں۔
یوسف بن طرادالسعدون کے مطابق فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بےدخلی کا منصوبہ صہیونی طبقے نے تیار کیا، اس کے لیے وائٹ ہاؤس کا ڈائس شرمناک طریقے سے استعمال کیا گیا۔ مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق پر سعودی موقف میں کوئی تبدیلی آئی اور نہ ہی آئےگی۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلےگا، ہم اس کے مالک ہوں گے، جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقےکے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 8 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 9 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 8 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 8 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 5 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago







