Advertisement

تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی، میاں بیوی گرفتار

بچی کے ہاتھ، پاؤں، چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات موجود تھے، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 12th 2025, 2:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی، میاں بیوی گرفتار

راولپنڈی کے علاقے اصغر مال میں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ ملازمہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی کے ہاتھ، پاؤں، چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ مقدمے میں قتل سمیت دیگر 7 دفعات شامل کی گئی ہیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچی گارمنٹس کی شاپ پر ملازمت کرنے والے راشد شفیق نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی۔

زخمی بچی کو تین دن تک گھر میں رکھا گیا، اور جب اس کی حالت بگڑ گئی تو ملزمان اسے اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اقرا کے سر، ٹخنوں، ٹانگوں اور بازوؤں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement