Advertisement
پاکستان

رجب طیب اردوان دوروزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

دفتر خارجہ کے مطابق صدر اردوان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہوگا جس میں وزراء ، سینئر حکام اور کاروباری نمائندے شامل ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 12th 2025, 11:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رجب طیب اردوان دوروزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان دوروزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

وہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پرپاکستان کادورہ کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر اردوان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہوگا جس میں وزراء ، سینئر حکام اور کاروباری نمائندے شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور صدر اردوان پاکستان ترکیے اعلیٰ سطح کی تذویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

Advertisement