Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے کمی سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 12th 2025, 11:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ سونا قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے کمی سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 1372 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 58 ہزار 488 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی کے بعد 2888 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا، 10 گرام سونا 86 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement