Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت کا بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 13 2025، 5:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کا  بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز

پنجاب حکومت کا ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں تین مرلہ کے 658پلاٹ دیئے جائیں گے، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں تین مرلے کے 288 پلاٹ ملیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں تین مرلہ کے 518 پلاٹ، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131 پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں  تین مرلہ کے 270پلاٹ دیئے جائیں گے۔

بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں تین مرلہ کے 27 پلاٹ دیئے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاء الدین میں تین مرلہ اسکیم کے تحت غریب اور نادار افراد کو پلاٹ ملیں گے جبکہ چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ میں بھی پلاٹس دیئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی مفت پلاٹ اسکیم میں شامل کیا ہے۔

 

Advertisement
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 3 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement