Advertisement

بھارت:مندر میں ہاتھیوں کا حملہ،بھگدڑ مچنے سے 3 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

بھاگنے کی وجہ سے ہاتھی عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 15th 2025, 1:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت:مندر میں ہاتھیوں کا حملہ،بھگدڑ مچنے سے 3 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

بھارت میں ایک مندر میں ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ، جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں ایک مندر میںہونے والی ایک تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔


پولیس کا بتانا ہےکہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے۔
  پولیس  کے مطابق بھاگنے کی وجہ سے ہاتھی عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ بھگدڑ کے دوران 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Advertisement