Advertisement

پاکستان کو 5 وکٹو ں سے شکست ، نیوزی لینڈ نے سیریز نام کر لی

پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Feb 15th 2025, 2:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کو 5 وکٹو ں سے شکست ، نیوزی لینڈ نے سیریز نام کر لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز  مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی اسکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے ، رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر ہاتھ دکھائے، رنز بڑھائے اور 88 رن کی شراکت لگائی تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس دوران ٹوم لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے، ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین لیتھم کا کیچ نہ کرسکے۔ مچل اور لیتھم بالترتیب 57 اور 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور دوسرے اوور میں ول ینگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور کونوے نے ذم دارانہ بیٹنگ کی تاہم 76 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 34 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ کونوے بھی 48 رنز بناکر یویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے نسیم شاہ نے 2، شاہین، ابرار اور سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مچل اور لیتھم نے بھی شاندار اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس کو شکست دی۔

 

 

 

Advertisement
ایکسپو سنٹر لاہور میں میوزیکل شو کا انعقاد

ایکسپو سنٹر لاہور میں میوزیکل شو کا انعقاد

  • 11 گھنٹے قبل
سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی  اہم قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا

سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی اہم قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم  اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

  • 2 گھنٹے قبل
مودی سرکار کی ایک اور مسلمان دشمنی کی مثال،صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیئے

مودی سرکار کی ایک اور مسلمان دشمنی کی مثال،صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیئے

  • 28 منٹ قبل
بلاول بھٹونےآئی ایس آئی اور را کو مل کرکام کرنےکی تجویزدیدی

بلاول بھٹونےآئی ایس آئی اور را کو مل کرکام کرنےکی تجویزدیدی

  • 10 گھنٹے قبل
خطے میں امن کے لیے جنگ بندی قبول کی،وزیراعظم

خطے میں امن کے لیے جنگ بندی قبول کی،وزیراعظم

  • 14 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کر دی

  • 2 گھنٹے قبل
چاہت فتح علی خان نےخود کوبہترین گلوکارکالقب دے دیا

چاہت فتح علی خان نےخود کوبہترین گلوکارکالقب دے دیا

  • 11 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان میں  نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغواءکر لیا گیا

ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغواءکر لیا گیا

  • 18 منٹ قبل
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں،لاکھوں عازمین کا  منیٰ میں قیام

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں،لاکھوں عازمین کا منیٰ میں قیام

  • 2 گھنٹے قبل
آئی پی ایل،رائل چیلنجرز کی جیت پرجشن میں   بد امنی سے 11 افراد ہلاک،25 زخمی

آئی پی ایل،رائل چیلنجرز کی جیت پرجشن میں بد امنی سے 11 افراد ہلاک،25 زخمی

  • 15 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو کادہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کادہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement