جی این این سوشل

دنیا

20 سال کے بعد امریکا نے افغانستان کی سب سے بڑی ائیربیس خالی کردی

کابل : بگرام ایئربیس مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ، بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کرنے کی باضابطہ تقریب ہفتہ کو ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

20 سال کے بعد امریکا نے افغانستان کی سب سے بڑی ائیربیس خالی کردی
20 سال کے بعد امریکا نے افغانستان کی سب سے بڑی ائیربیس خالی کردی

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق     افغانستان کے بگرام ایئربیس سے آخری غیرملکی فوجی بھی نکل گیا ہے۔ بگرام ایئربیس مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا۔ بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کرنے کی باضابطہ تقریب ہفتہ کو ہوگی۔

حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کس کے سپرد ہوگی؟ اب تک مذاکرات جاری ہیں ۔افغانستان میں ایک اندازے کے مطابق  2500 سے 3500 امریکی فوجی اب بھی موجود ہیں ۔سات ہزار اتحادی فوجی افغانستان میں تعینات تھے ، جن میں سے  اکثریت واپس جا چکی ہے۔

دوسری جانب   سہیل شاہین ترجمان طالبان دوحہ آفس کا امریکہ کی جانب سے بگرام ایئربیس خالی کر دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم بگرام ایئربیس چھوڑنے  کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ قبضہ افغان عوام اور ملک میں تباہی اور خونریزی لایا اور ہمیں اپنی آزادی سے محروم کردیا۔یہ  امریکہ کے مفاد میں  بھی نہیں تھا۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ  افغان عوام یہ دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں کہ جنگ کا عنصر اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ہمیں پوری امید ہے کہ یہ افغانوں کے لئے امن اور خوشحالی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ لیکن یہ افغانوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنی مشترکہ اسلامی اور قومی اقدار کو یکجا کریں اور ایک پرامن اور خوشحال افغانستان بنائیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا، انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی متعدد خامیاں تھیں جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس بھیجا اور اس کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل 2024 کو ہوئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے گئے کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی  پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اپریل 2024 سے لے کر اکتوبر 2024 تک اس کیس کی چھ سماعتیں ہوچکی ہیں، ان سماعتوں میں سے پانچ بار اس جماعت نے مزید وقت مانگا اور ہر بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ آج کی سماعت میں بھی التوا مانگا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک مسائل سے نکل رہا ہے، مراد علی شاہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج سے ایک سال قبل اپنے منشور میں آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے لکھا تھا اور آج کل کہا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک مسائل سے نکل رہا ہے، مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں، ملک ابھی مسائل سے نکلا ۔  

تفصیلات کے مطابق  کراچی پریس کلب میں ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ آئین میں لکھا ہوا ہے اور آئین کوئی تبدیل کرنا چاہے تو کرلے۔

انہوں نے کے الیکٹرک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں پر کےالیکٹرک کا عذاب برپا ہے، کےالیکٹرک بورڈ میں کون لوگ ہیں مجھےنہیں پتہ، بورڈ کےلوگ اسلام آباد سے آتے اور چلے جاتے ہیں، ہم نےکےالیکٹرک کے بورڈ پر صوبائی حکومت کا نمائندہ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔

ان  کا کہنا تھا کہ آج کل جوڈیشل ریفارمز کی بات چل رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج سے ایک سال قبل اپنے منشور میں آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے لکھا تھا اور آج کل کہا جارہا ہے کہ یہ ایک خاص مقصد کے تحت کیا جارہا ہے لیکن اس وقت تو کوئی ایسی بات نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پریس کلبز پر حقائق بتانے کی بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، پہلے صحافت کا معیار بلند ہوتا تھا اب ہر موبائل فون والا صحافی ہے، صحافت کے غلط استعمال سے بہت نقصان ہوتے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ نقصان صحافت کا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll