جی این این سوشل

پاکستان

ہم اس ملک کیلئے جانیں دے رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی : قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اس ملک کیلئے جانیں دے رہے ہیں۔ حال ہی میں ہمارے 5 جوان شہید ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم اس ملک کیلئے جانیں دے رہے ہیں، آرمی چیف
ہم اس ملک کیلئے جانیں دے رہے ہیں، آرمی چیف

 ملکی سلامتی سے متعلق معاملات پر سول اور عسکری قیادت کا موقف ایک، وزیر اعظم عمران خان کے بعد آرمی چیف نے بھی امریکہ کو اڈے دینے سے متعلق واضح موقف دی دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ  کسی کو اڈے نہیں دیں گے ، کوئی ہمارے سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرے گا۔ آرمی چیف نے کہا حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

آرمی چیف نے 7 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں تمام سوالوں کے جوابات دئیے۔آرمی چیف کے جوابات پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے  ڈیسک بجا کر تعریف کی۔

بلاول بھٹو نے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت کامعاملہ اٹھا دیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہونا چاہئیے تھا، جس پر حکومتی ارکان نے جواب دیا کہ وزیراعظم آنا چاہتے تھے مگر اپوزیشن ایسا نہیں چاہتی تھی۔

لیگی ارکان اجلاس کے دوران آرمی چیف کے ارد گرد کھڑ ے رہے،شہباز شریف بھی آرمی چیف کے پاس جا کر کھڑے ہوئے ۔شہباز شریف نے تقریر میں فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔شہبا ز شریف نے کہا کہ  ہم جب آئے تو دہشت گردی عروج پر تھی، فوج نے قربیانیاں دیں۔

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ 2001 تک حالات ٹھیک تھے بعد میں خراب ہوئے، جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ  حالات 2001 سے نہیں 79 سے خراب ہونا شروع ہوئے۔

رکن اسمبلی محسن داوڑ نے چیک پوسٹوں سے متعلق اٹھایا۔محسن داوڑ نے کہا کہ  جہاں جاتے ہیں چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے، اس پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  ہم نے آپ کو بلا کر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی،"لیکن آپ کہتے ہیں یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے "  ہم اس ملک کیلئے جانیں دے رہے ہیں،آپ کے علاقوں کی ترقی کو ترجیح سمجھ کر ترقیاتی کام کروائے، وہاں ہمارے لوگوں کے سروں کو فٹ بال بنا کر کھیلا گیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ  حال ہی میں ہمارے 5 جوان شہید ہوئے ہیں ،ہم بھی انسان ہیں، لوگوں کا دکھ درد محسوس کرتے ہیں، ہم نے ہزاروں مسنگ پرسنز کو ریکور کیا، آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم مسلمان ہو کے بے گناہوں کو پکڑیں گے،ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ آخرت میں ہمارے گلے میں پھندا ہو۔

علاقائی

حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب نے لاہور میں  بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے ، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم ڈی چوک پہنچیں گے، بیرسٹر سیف

حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک کنٹینر پہنچانا شروع کر دیئے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم ڈی چوک پہنچیں گے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم ڈی چوک پہنچیں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک کنٹینر پہنچانا شروع کر دیئے ہیں، جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے، پچھلی بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کو چھڑوایا اس بار پولیس گردی کی غلطی کی تو ذمہ دار خود ہوں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں، رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی، مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، بیروت پر پھر فضائی حملہ، 6 شہری شہید

صیہونی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، بیروت پر پھر فضائی حملہ، 6 شہری شہید

اسرائیل نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے اور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا اور شہر ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ، فضائی حملے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، رات گئے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا، اسرائیل کا بیروت کے مرکز میں یہ پہلا حملہ ہے، اسرائیل نے بدھ کی شب پانچ دیگر فضائی حملے بھی کیے جن میں ضاحيہ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ سے لڑائی میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ سے جھڑپوں میں آٹھ فوجی ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہے ۔

حزب اللہ کاکہنا ہے کہ ہمارے جنگجو گزشتہ روز لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے جس سے اسرائیلی افواج کی لبنان کے اندر زمینی کارروائی کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے منگل کو اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ کا خطہ مکمل جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، ایران نے اسرائیل پر اپنا اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا تو اسرائیل اور واشنگٹن نے تہران کو سخت جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll