جی این این سوشل

پاکستان

پروازوں کی منسوخی ،سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائنز کو نوٹس

کراچی : سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے پاکستان آنے والی غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لے لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پروازوں کی منسوخی ،سی اے اے  کا غیر ملکی ایئر لائنز کو نوٹس
پروازوں کی منسوخی ،سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائنز کو نوٹس

تفصیلات کے مطابق  سول ایوی ایشن (سی اے اے ) نے   5غیر ملکی ایئرلائنز کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائن، امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ  متاثرہ مسافروں کو رہائش کھانے اور مالی نقصان  کی صورت میں  تکلیف اور ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ائیر لائینز پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے جلد از جلد پرواز اور رہائش کی سہولت کو یقینی بنائیں ۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق  مسافروں کو ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کو معاوضے کی صورت میں یقینی بنایا جائے  گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل کرنے کی مہلت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ان ائیر لائنز کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔

پاکستان

عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کا نام پی سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ ان کے صاحبزادے راسخ الہی اور بہو زارا الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

یاد رہے کہ 28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا، پرویز الہیٰ سمیت دیگر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔


 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ یو اے کی کی میزبانی میں آج سے شروع

افتتاحی روز پاکستان اور سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شام 6 بجے مدمقابل آئیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ یو اے کی کی میزبانی میں آج سے شروع

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، چمچماتی ٹرافی کو حاصل کرنے کےلئے جنگ کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہو رہا ہے، 10 ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے مدمقابل آئیں گی، دنیا کی 150 بہترین خواتین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔

افتتاحی روز پاکستان اور سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شام 6 بجے مدمقابل آئیں گی۔

18 روزہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔اسی طرح گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے ٹورنامنٹ سے قبل اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست ہوئی، البتہ پلیئرز ایونٹ میں بہتر کھیل کیلیے پْرعزم ہیں۔

گزشتہ روز بھی ویمنز ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں دوپہر ایک سے سہہ پہر 4 بجے تک سخت گرمی میں ٹریننگ کی، اس میں دیگر کوچز نے بھی کھلاڑیوں کو آنے والے اہم ترین معرکوں کیلیے مشقیں کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll