Advertisement

چیمپئنز ٹرافی:آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا

آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 17th 2025, 1:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئنز ٹرافی:آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اس دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 15 کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی دوسرا دستہ سوموار کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔

آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔

اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔

Advertisement