احسن اقبال کا 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹویٹی ملکی ترقی کے اہم محرکات میں سے ایک ہے اور پاکستان صنعتی انقلاب 4.0 اور 5.0 کے لیے تیار ہو رہا ہے۔


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان ایم او یو کا معاہدہ خوش آئند ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی جا چکی ہے جس سے ترقی کے راستے مزید آسان ہوں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک میں امن و امان کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور اب پاکستان کسی بھی موقع کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹویٹی ملکی ترقی کے اہم محرکات میں سے ایک ہے اور پاکستان صنعتی انقلاب 4.0 اور 5.0 کے لیے تیار ہو رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2035 تک پاکستان ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا اور فائیو ایز فارمولے کے تحت “اڑان پاکستان” منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، جی آئی ایس اور خلائی ٹیکنالوجی کے لیے قومی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی 2030 تک عالمی معیشت میں 13.2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ حکومت ملک کے کونے کونے میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اب ترقی اے آئی کے تحت تیز تر ہو سکتی ہے اور پاکستان فائیو جی اسپیکٹرم کے لیے بھی تیار ہے۔
احسن اقبال نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں ڈیٹا سیکیورٹی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے، اور ان اقدامات سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 19 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 20 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- a day ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 20 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- a day ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 20 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- a day ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 21 hours ago