Advertisement
پاکستان

سینٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج ، ڈپٹی چیئرمین نے  3 ارکان کی رکنیت معطل کر دی

عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Feb 18th 2025, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج ، ڈپٹی چیئرمین نے  3 ارکان کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور احتجاج کیا گیا ،جس کی وجی سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے اپوزیشن کے ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے، جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کیااور ارکان نے "ڈپٹی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی کی ۔
ڈپٹی چیئرمین نے اپنے فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کا انتظام قانون کے مطابق کیا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی اور اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کی تجویز دی، مگر اپوزیشن کے نعرے اور احتجاج جاری رہے۔
سینٹ میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب اپوزیشن نے "چیئرمین سینیٹ کو بازیاب کرو" کے نعرے بھی لگائے۔ آخرکار، ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Advertisement
Advertisement