جی این این نیوز کی خبر پر ایکشن،پنجاب حکومت کا علیل کامیڈین لکی ڈئیر کے لیے امدادی چیک جاری
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کیا گیا

لاہور:جی این این نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے بیماری سے نبرد آزما معروف کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کیلئے 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کیا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب و وزیر کلچر عظمی زاہد بخاری اور پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شازیہ رضوان ،ای ڈی پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد نے لکی ڈئیر کو امدادی چیک دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ فنکاروں اور کلچر کے فروغ کے لیے کام کیا ہے، مشکلات میں گھرے فنکاروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،، فنکار اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
خیال رہے اداکار لکی ڈئیرپچھلے آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اورطبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں میوہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،انہوں نے مخدوش مالی حالات کے باعث حکومت سے امداداورسرکاری خرچ پر علاج کروانے کی بھی اپیل کی تھی۔
جی این این نیوز نے ان کی آواز بلند کی اور لکی ڈئیر سے متعلق خبر نشر کرتے ہوئے ان کی اپیل اعلیٰ حکام تک پہنچائی جس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 21 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل







