Advertisement
تفریح

ٹک ٹاکر سیما گل کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف سائیکو ارباب 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 18th 2025, 8:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹک ٹاکر سیما گل کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیما گُل کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی جب کہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے معروف ٹک ٹاکر کی موت کی وجہ کوکین، نیند اور ٹینشن کی گولیاں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شراب نوشی وغیرہ سے بھی ہوئی ہے، اس طرح 6 مختلف قسم کے ڈرگس کا استعمال کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف سائیکو ارباب 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی، پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی۔

Advertisement