سینٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج ، ڈپٹی چیئرمین نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کر دی
عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی گئی


اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور احتجاج کیا گیا ،جس کی وجی سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے اپوزیشن کے ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے، جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کیااور ارکان نے "ڈپٹی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی کی ۔
ڈپٹی چیئرمین نے اپنے فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کا انتظام قانون کے مطابق کیا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی اور اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کی تجویز دی، مگر اپوزیشن کے نعرے اور احتجاج جاری رہے۔
سینٹ میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب اپوزیشن نے "چیئرمین سینیٹ کو بازیاب کرو" کے نعرے بھی لگائے۔ آخرکار، ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔

ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 10 گھنٹے قبل
فلم اور ٹی وی کے ابھرتے اداکار سیف علی خان والد اور والدہ کے انتقال پر غم سے نڈھال
- 9 گھنٹے قبل

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے
- 10 گھنٹے قبل

لاہور : میوہسپتا ل میں خرابی کے باعث لفٹ گر گئی ، 11 نرسیں زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل
آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس منعقد
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل
دلجیت سنگھ اور ہانیہ عامر کی کونسی فلم آ رہی ہے؟
- 7 گھنٹے قبل

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
- 9 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : فخر زمان انجری کے باعث باہر ، امام الحق کو شامل کر لیا گیا
- 9 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی : روہت شرما نے بڑا اعزاز نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل
شہر اقتدار میں بارش سے موسم خوشگوار
- 10 گھنٹے قبل