اسحا ق ڈارکی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فیوچر سمٹ کے حوالے سے یو این سیکرٹری جنرل کے اقدامات کو سراہا۔


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پرعزم ہے، پاکستان عالمی امن مشن سمیت یو این چارٹر سے کی حمایت کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فیوچر سمٹ کے حوالے سے یو این سیکرٹری جنرل کے اقدامات کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف بطور دارالحکومت آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔
عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تنازع کشمیر کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل چاہتا ہے۔
اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کی جانب سے کراس بارڈر ٹیررازم پر بھی تشویش ظاہر کی۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اظہار تشکر کیا اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 10 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل







