جی این این سوشل

علاقائی

گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی

گجرات : صوبہ پنجاب کے شہر گجرات اور گردونواح میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گجرات  میں آندھی   اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی
گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی

تفصیلات کے مطابق  شہر میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے چھتیں  ، سائن بورڈ اور درخت گر نے  کے واقعات میں  6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد  میں 2مرد اور 4 خواتین  شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاری اڈا میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گرین ٹاؤن  کے علاقے میں درخت گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں ۔ مچھلی چوک پر سائن بورڈ گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیشن کورٹ روڈ پر مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں  جاں بحق ہوگئیں ۔

  بارش کےباعث سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں لاہور ، گوجرانوالہ ،  جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے  کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 83 ہزار کا سنگ میل عبور

ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،  83 ہزار کا سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ہوئی ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہےکہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 40 پیسے تک آگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نےآج(جمعرات کو) اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں یہ منظوری دی ۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کی مذاکرات کیلئے پندرہ کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ رواں سال گیارہ سے بائیس نومبر تک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔

ای سی سی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی اعشاریہ پانچ ملی لیٹر کی خوراک کی فی بوتل قیمت آٹھ سو اکانوے روپے پینسٹھ پیسے سے بڑھا کر ایک ہزار نوسواسی روپے کرنے کی منظوری دی ۔

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll